حماس رہنماء ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق علاج کیلئے قطر پہنچ گئے

حماس رہنماء ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق علاج کیلئے قطر پہنچ گئے

 غزہ (این این آئی) حماس کے سیاسی شعبے کے نائب صدر ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق علاج کیلئے ل جمعہ کے روز غزہ سے مصر کے راستے خلیجی ریاست قطر پہنچ گئے ۔ حماس ترجمان ڈاکٹر سامی ابو زھری کے مطابق ڈاکٹر ابو مرزوق جمعہ کو مصر کے دارالحکومت قاہرہ سیدوحی روانہ ہوئے۔ حماس رہنماء ابو مرزوق کئی ماہ کے بعد غزہ سے باہر آئے ہیں۔ دوحہ آمد پر ان کی حماس کی دیگر قیادت بالخصوص جماعت کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل سے بھی ملاقات متوقع ہے۔ حماس کے سیاسی شعبے کے بیشتر ارکان عزت الرشق، محمد نصر اور دیگر دوحہ ہی میں مقیم ہیں۔ خیال رہے ڈاکٹر ابو مرزوق نے چند ماہ قبل مصری حکام کو درخواست دی تھی کہ وہ انہیں بیرون ملک علاج کیلئے قاہرہ کے راستے سفر کی اجازت فراہم کریں۔ مصری حکومت کی جانب سے جنوری کے آخر میں ابو مرزوق کو بیرون ملک سفر کی اجازت دیدی تھی۔ ابو مرزوق شام میں حماس کے سیاسی شعبے کے سرکردہ رکن رہے ہیں۔ وہ شام میں 2011 ء کے بعد سے شروع ہونیوالی خانہ جنگی کے بعد وہاں سے قطر اور پھر غزہ منتقل ہوگئے تھے۔

مزید : عالمی منظر