اسرائیل ایران پر فوجی حملہ کرنے کی طاقت نہیں رکھتا، مائیکل ہائیڈن
واشنگٹن (اے پی پی) امریکہ کے قومی سلامتی کے ادارے کے سابق سربراہ نے کہا ہے کہ اسرائیل ایران پر فوجی حملہ کرنے کی طاقت نہیں رکھتا۔ ریڈیو تہران کے مطابق قومی سلامتی ایجنسی کے سابق سربراہ جنرل مائیکل ہائیڈن نے ایم ایس این بی سی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران پر حملے کی صورت میں اسرائیل کا وجود ہی خطرے میں پڑ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایران پر فوجی حملہ کرنے کی توانائی نہیں رکھتا۔ مائیکل ہائیڈن نے اس سوال کے جواب میں کہ کیا ایٹمی مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں اسرائیل ایران پر حملہ کر دے گا اور کیا اس بات امکان ہے کہ وہ یہ کام امریکہ کی ہم آہنگی کے بغیر انجام دے؟ کہا کہ اسرائیل اس کام کی توانائی نہیں رکھتا اور یہ کام دانشمندانہ نہیں ہے۔