سعودی حکومت کی یمن میں ہونے والی دہشت گردی کے نتیجے میں زخمی شہریوں کا ریاض میں علاج کرانے کی ہدایت

سعودی حکومت کی یمن میں ہونے والی دہشت گردی کے نتیجے میں زخمی شہریوں کا ریاض ...

 ریاض (اے پی پی) سعودی عرب کی حکومت نے یمن کے شہروں عدن اور صنعاء میں ہونے والی دہشت گردی کے نتیجے میں زخمی شہریوں کا ریاض میں علاج کرانے کی ہدایت کی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاض میں وزارت خارجہ کے عہدیدار نے بتایا کہ شاہ سلمان کی ہدایت پر صنعاء کی مساجد میں دھماکوں کے زخمیوں اور اس سے پہلے عدن میں ہونے والے حملوں میں زخمی ہونے والے شہریوں کے علاج کے لیے طبی امداد فراہم کی گئی ہے۔ سعودی حکومت کی جانب سے عدن اور صنعاء میں دہشت گردی کے سلسلہ وار واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے پڑوسی ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازش قرار دیا ہے۔ سعودی حکومت کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں سعودی حکومت اور پوری قوم یمن کے ساتھ کھڑی ہے۔

مزید : عالمی منظر