دمشق‘ جشن نو روز کی تقریب میں 2خودکش کار دھماکہ،56جاں بحق‘150 سے زائد زخمی

دمشق‘ جشن نو روز کی تقریب میں 2خودکش کار دھماکہ،56جاں بحق‘150 سے زائد زخمی

 دمشق (آئی این پی)شام میں کرد برادری کے سال نو کی تقریب جشن نو روز میں دو خود کش کار بم دھماکوں میں چھپن سے زائد افراد جاں بحق اور ڈیڑھ سو زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دھماکہ شام کے شہر حساقہ میں ہوا۔ کرد برادری کے سیکڑوں لوگ شام کے ضلع مفتی میں ایرانی سال جشن نو روز کی تقریب منارہے تھے کہ خود کش حملہ آّور نے بارود سے بھری دو کار وں کو دھماکے سے اڑا دیا۔دھماکے کے نتیجے میں تقریب میں موجود چھپن افراد جاں بحق اور ڈیڑھ سو کے قریب زخمی ہوگئے امدادی کارکنوں نے زخمیوں اور مرنے والے افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا۔ جن میں سے متعدد کی حالت تشویش ناک ہے۔

مزید : عالمی منظر