ایوان نمائندگان کے سپیکر جان بینر اس ماہ کے آخر میں اسرائیل کا دورہ کریں گے

ایوان نمائندگان کے سپیکر جان بینر اس ماہ کے آخر میں اسرائیل کا دورہ کریں گے

 واشنگٹن (اے پی پی) امریکی ریپبلیکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے ایوان نمائندگان کے سپیکر جان بینر اس ماہ کے آخر میں کانگریس کے ایک وفد کی قیادت کرتے ہوئے اسرائیل کا دورہ کریں گے۔ یہ بات اسپیکر کے دفتر نے بتائی ہے۔ جان بینر اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے پکے حامی ہیں۔ اْن کے نمائندے نے امریکی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ اسپیکر اس ماہ کے آخر میں اسرائیل کا دورہ کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ وہ اس دورے کے منتظر ہیں، جب وہ خطے میں امن اور سلامتی سے متعلق مشترکہ ترجیحات پر گفتگو کریں گے اور امریکہ اور اسرائیل کے مابین روابط کو مزید مضبوط بنانے پر بات چیت کریں گے۔ کانگریس کے وفد کے ہمراہ بینر کے اس دورے کی تاریخ کا ابھی تعین نہیں کیا گیا، تاہم یہ اسی ماہ ہوگا ۔

مزید : عالمی منظر