ایل ڈی اے میں غیر قانونی رہائشی سکیموں کیخلاف خصوصی آگاہی کاؤ نٹر کا قیام

ایل ڈی اے میں غیر قانونی رہائشی سکیموں کیخلاف خصوصی آگاہی کاؤ نٹر کا قیام

 لاہور(ایم آئی بھٹی)شہر میں غیر قانونی رہائشی سکیموں کی بھر مار،109 غیر قانونی رہائشی سکیموں کے منظر عام پر آنے کے بعد ایل ڈی اے ون ونڈو سیل میں ان سکیموں کے معلق الگ کاؤنٹر بنانے پر مجبور ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق مذکورہ بوگس سکیموں کے منظر عام پر آنے کے بعد ایل ڈی اے نے ون ونڈو سیل پر ایک الگ کاؤنٹر بنا دیا ہے جس پر نجی سکیموں کے پلاٹوں کی خریدو فروخت کرنے والے پتہ کر سکیں گے کہ جو پلاٹ وہ خرید رہے ہیں آیا وہ پلاٹ ایل ڈی اے کی منظور شدہ سکیم کا ہے یا نہیں، کہیں کوئی بوگس سکیم تو نہیں ۔ایل ڈی اے حکام نے اس حوالے سے بتایا کہ جب سے ایل ڈی اے کی حدود ضلع لاہور سے بڑھ سے کر ضلع قصور اور ننکانہ تک پھیل چکی ہے اور اسکی حدود میں 109بوگس پرائیویٹ سکیموں کا انکشاف بھی ہوا ہے،اس کے بعد لوگوں کو خبر دار کیا ہے کہ ان سکیموں میں پلاٹوں کی خرید و فروخت نہ کریں جب تک یہ تسلی نہ ہو جائے کہ یہ سکیم ایل ڈی سے منظور شدہ ہے۔جس پر لوگوں کے وفدکے ایل ڈی اے حکام سے ملنے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ اس کام کے لئے ایل ڈی اے ون ونڈو سیل پر ایک الگ سیل بنا دیا جائے کہ جس پر لوگ معلوم کر سکیں کہ یہ پلاٹ قانونی طور پر ٹھیک ہے یہ نہیں ۔اسکے بعد بنائے گئے کاؤنٹر پر لوگوں کا رش دیکھنے میں آیا ہے اور لوگ بڑی تعداد میں آکر معلومات لے رہے ہیں ۔کاؤنٹر پر موجود ایل ڈی اے کا سٹاف لوگوں کو مکمل آگاہی دے رہا ہے جس سے خریدار بڑے مطمئن دیکھائی دے رہے ہیں اور چیف میٹروپولیٹن پلانر اور ڈی جی ایل ڈی اے کا شکریہ ادا کر رہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1