اے پی ایم ایل کا 30رکنی وفد کراچی روانہ،پرویز مشرفکے ساتھ ملاقات کریگا

اے پی ایم ایل کا 30رکنی وفد کراچی روانہ،پرویز مشرفکے ساتھ ملاقات کریگا

 لاہور(پ ر)آل پاکستان مسلم لیگ سینٹرل پنجاب کے عہدیداران پر مشتمل 30رکنی وفد قائد پارٹی سید پرویزمشرف کو ملنے کیلئے کراچی روانہ ہوگیا جس کی قیادت جنرل سیکرٹری سینٹرل پنجاب منیر احمد سدھو کررہے ہیں ۔مذکورہ وفد میں شعبہ خواتین ،اقلیتی ونگ ،یوتھ ونگ ،کسان ونگ ،لیبرونگ لاہور تنظیم کے صدر اور سینٹرل پنجاب کے نائب صدر شامل ہیں وفد سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ میں شمولیت کے بعد سیکرٹری جنرل اے پی ایم ایل ڈاکٹر محمد امجد کی سربراہی میں آج 22مارچ کو سید پرویز مشرف کے ساتھ ملاقات کریگا جو3گھنٹوں پر مشتمل ہوگی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں ملکی حالات سیاسی بحران ،معاشی بے چینی اور پارٹی کے امورپر تبادلہ خیال ہوگا ،جبکہ سینٹرل پنجاب کے وفد کی ملاقات میں تنظیم سازی اور سینٹرل پنجاب کے صدر تمام اضلاع سے ایسے سیاست دانوں سے بحث ہوگی جو اپنے اپنے حلقوں اثرور سوخ رکھتے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1