یوٹیلٹی سٹور عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ، گھی اور تیل بھی سستا نہ ہو سکا

یوٹیلٹی سٹور عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ، گھی اور تیل بھی سستا نہ ہو سکا

 لاہور ( اسد اقبال )عوام کو ریلیف دینے کے پیش نظر صو بائی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں قائم کیے جانے والے یو ٹیلیٹی سٹورزٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان اور یو ٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کے اعلی افسران کی عد م تو جہی کے باعث عا م مارکیٹ کی نسبت مہنگے سٹو رو ں کا روپ دھار چکے ہیں ۔ جہاں پرکئی ایک یو ٹیلیٹی اشیاء کی قیمتیں عام مارکیٹ میں فروخت ہو نے والی اشیاء سے مہنگی ہیں جس کے پیش نظر صو بائی دارالحکو مت کے شہریو ں نے یو ٹیلیٹی سٹوروں سے منہ موڑ لیا ہے اور سستی اشیاء کی خریداری کے لیے اوپن مارکیٹ کا رخ کر لیا ہے ۔ستم بالا ستم یہ کہ یو ٹیلیٹی سٹور کارپو ریشن حکام کی عدم توجہی و دلچسپی کے پیش نظر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتو ں میں کمی کے اثرات جہاں تھو ک سمیت پر چون کی سطخ پر پہنچے ہیں وہیں یو ٹیلیٹی سٹوروں پر اجناس سمیت دیگر اشیاء کی قیمتو ں میں تاحال کمی نہیں کی گئی۔دوسر ی جانب اوپن مارکیٹ میں پنجاب حکو مت کی جانب سے عوام کو ریلیف دینے کے لیے گھی و آئیل کی قیمت میں کمی کے احکامات کے باوجو د حکو مت کی جانب سے یو ٹیلیٹی گھی و آئیل کی قیمت میں کمی نہیں کی گئی ۔ نئی فصلو ں کی مارکیٹ میں آ مدکے باوجو د قیمتو ں میں کمی نہیں کی جا رہی ،تھو ک کی سطح پر دال چنا 60روپے فی کلو جبکہ یو ٹیلیٹی سٹور پر دال چنا 12روپے اضافہ کے ساتھ 72روپے فی کلو، اور اسی طرح سفید چنے تھو ک کی سطح پر86روپے اوریو ٹیلیٹی سٹور پر102روپے،کالے چنے تھو ک کی سطح پر57روپے اور یو ٹیلیٹی سٹور پر58روپے،دال ماش اوپن مارکیٹ میں 138روپے اوریو ٹیلیٹی سٹور پر150روپے ،دال مونگ دھلی ہوئی اوپن مارکیٹ میں 142اور یو ٹیلیٹی سٹور پر152روپے فی کلو کے حسا ب سے فروخت ہو رہی ہے جبکہ دیگر کئی ایک اشیاء اوپن مارکیٹ میں مو ج د قیمت کے حساب سے فروخت کی جارہی ہیں۔ واضع رہے کہ اوپن مارکیٹ میں اجناس کی نئی فصلوں کی پیداوار آنے کے باو جود یو ٹیلیٹی سٹور کارپو ریشن نے یو ٹیلیٹی اجناس کی قیمتو ں میں کمی نہ کی ہے جس کے باعث شہریو ں کی بڑی تعداد نے یو ٹیلیٹی سٹور وں سے خریداری ترک کر کے اوپن مارکیٹ کی جانب رخ کر لیاہے رہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1