گنبد خضریٰ ملین کانفرنس کیلئے این او سی منسوخ کرنا زیادتی ہے،اکرم رضوی

گنبد خضریٰ ملین کانفرنس کیلئے این او سی منسوخ کرنا زیادتی ہے،اکرم رضوی

 لاہور(پ ر)انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے ممتاز طالب علم رہنما محمد اکرم رضوی نے کہا ہے کہ مکین گنبد خضریٰملین کانفرنس کے انعقاد سے قبل این ،او،سی کینسل کرنا اہل سنت دشمنی ہے،جو پنجاب حکومت کو مہنگی پڑے گی آج ہر حال میں کانفرنس کرکے دکھائیں گے اور شیڈول کے مطابق ہوگی حکومت ہمارے صبر کا امتحان نہ لیں ورنہ کارکنان کو سڑ کوں پر آنے کی کال دیں گے جسے کنڑول کرنا حکومت کے بس میں نہ ہو گا ،پنجاب حکومت اہل سنت کو ہراساں کرنے سے باز آجائے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور مینار پاکستان گراؤنڈ میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا حکومت محبتوں کے سفیر اہل حق کو دیوار سے لگانے سے باز آئے جائے ورنہ موجودہ حالات تحریک نظام مصطفی کی طرف جا رہے ہیں۔اہل سنت کو امن پسندہی کی سزا دی جا رہی ہے ۔ریاستی طاقت ہمارے حوصلے نہیں توڑے جا سکتے ،اوچھے ہتھکنڈے،گرفتاریاں ،مقدمات اور ریاستی جبر سے ہم گھبرانے والے نہیں ہیں ، انہوں نے مزید کہا پنجاب حکومت نے کانفرنس کی تشہری مہم کو روکنا شرم ناک فعل ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1