ایم کیو ایم کے قائدین ملکی تشخص کو نقصان نہ پہنچائیں،فیصل ملک

ایم کیو ایم کے قائدین ملکی تشخص کو نقصان نہ پہنچائیں،فیصل ملک

 لاہور ( پ ر) پاکستان تحریک انصاف بزنس ونگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری انجینئر فیصل ملک نے قومی اسمبلی میں فاروق ستار کے دیئے گئے بیان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے لیڈران ناصرف فوج اورذیلی اداروں کو بدنام کررہے ہیں بلکہ وہ عالمی سطح پر پاکستان کے قومی تشخص کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے ایسے بیانات پر عدلیہ اور حکومت کو سخت نوٹس لینا چاہئے اور اس طرح کی سرگرمیوں کو مکمل طور پر روکا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1