نظریہ پاکستان ٹرسٹ کی دوروزہ قرارداد لاہور کانفرنس کل شروع ہو گی

نظریہ پاکستان ٹرسٹ کی دوروزہ قرارداد لاہور کانفرنس کل شروع ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) 23 مارچ 2015ء کو قرارداد لاہور (قراردادِ پاکستان )کو منظور ہوئے 75 سال ہو جائیں گے۔نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام قرارداد لاہور کی پلاٹینیم جوبلی کو انتہائی تزک و احتشام سے منانے کے سلسلے میں ایوان کارکنان تحریک پاکستان، لاہور میں 23، 24مارچ کو دوروزہ قراردادلاہور کانفرنس بعنوان’’ قرارداد لاہور۔۔۔ماضی کی تاریخ ، حال کا جائزہ اور مستقبل کی امیدیں‘‘ منعقد ہورہی ہے۔ اس کی صدارت تحریک پاکستان کے نامور کارکن،سابق صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان اور نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے چیئرمین محمد رفیق تارڑ کریں گے۔ دوروزہ کانفرنس سے کارکنان تحریک پاکستان، ممتاز دانشور،ماہر قانون، کالم نگار،اساتذہ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین وحضرات خطاب کریں گے۔ دوروزہ کانفرنس کا اہتمام تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔