ریلوے ٹریفک یارڈ سٹاف یونین لاہور ڈویژن کا اجلاس،ناررووال کے عہدیدار منتخب

ریلوے ٹریفک یارڈ سٹاف یونین لاہور ڈویژن کا اجلاس،ناررووال کے عہدیدار منتخب

 لاہور (پ ر)محکمہ ریلوے کے شعبہ ٹریفک یارڈ سٹاف لاہور ڈویژ ن کی یونین کا اہم اجلاس گزشتہ روز یونین کے مرکزی صدر منیر چٹھہ کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں مرکزی صدر منیرچٹھہہ‘ ڈویژنل صدر حاجی امانت علی سمیت دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر یونین کے عہدیداروں نے متفقہ طور پر نارووال سیکشن کے لئے ٹریفک یارڈ سٹاف کاصدر محمد خان اے ایس ایم اور جنرل سیکرٹری محمد افتخار کو منتخب کر لیا۔ نارووال سیکشن پر نارنگ منڈی ریلوے اسٹیشن کے اے ایس ایم محمد اعجاز شاہ نے ٹریفک یارڈ سٹاف نارووال سیکشن کا محمد خان اے ایس ایم کو صدر اور محمد افتخار کو جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارک باد دی اور کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ محمد خان اے ایس ایم اور محمد افتخار نارووال سیکشن کے ورکروں کے مسائل کو ریلوے کے اعلی حکام سے ترجیحی بنیادوں پرحل کروانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1