طلبہ کے مابین مقابلہ مصوری میں پوسٹرز کی فائنل نمائش

طلبہ کے مابین مقابلہ مصوری میں پوسٹرز کی فائنل نمائش

لاہور( خبرنگار) آس پاکستان ، امید جوان پاکستان کے تعاون سے منتخب گروپوں مدرسہ کے طلباء و طالبات اور سڑکوں پر رہنے اور کام کرنے والے بچوں اور نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کے لئے جن کی عمریں ۰۱ سے ۵۲ سال کے درمیان ہیں امن اور رواداری کے موضوع پرمنعقد کئے گئے مقابلہ مصوری میں تیار کردہ پوسٹرز کی فائنل نمائش اور ایڈوکیسی سیمینار چلڈرن لائبری کمپلیکس لاہور میں 24 مارچ 2015 کو صبح 10 بجے تا دوپہر 1 بجے تک منعقد کی جا رہی ہے ۔جس میں مختلف طبقات ونظریات سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو مدعو کیا جائے گا تاکہ ان تمام بچوں اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی جا سکے اور جیتنے والے بچوں کو انعامات و اسناد سے نوازا جائے گا۔جس میں آپ سب کی بھر پور شرکت اسے کامیابی کا سہرا دلا سکتی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4