جمیکا نے امریکہ اور کینیڈا سے پولٹری مصنوعات کی درآمد پر پابندی عائد کر دی

جمیکا نے امریکہ اور کینیڈا سے پولٹری مصنوعات کی درآمد پر پابندی عائد کر دی

 کنگسٹن (اے پی پی) جزائر غرب الہند کے ملک جمیکا نے برڈ فلو کی اطلاعات کے بعد امریکہ اور کینیڈا سے پولٹری مصنوعات کی درآمد پر پابندی عائد کر دی۔جمیکن حکومت کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ برڈ فلو وائرس کی موجودگی کے بعدکینیڈا اور امریکی ریاستوں کنساس،آرکنساس،میسوری،مینیسوٹا،کیلی فورنیا،اوریگان برٹش کولمبیا سے تمام پو لٹری مصنو عات کی درآمد پر فوری پابندی عائد کر دی گئی ہے۔پولیٹری درامدات پر پابندی کا مقصد ملکی صنعت اور عوام کی صحت کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔

مزید : کامرس