پنجاب گروپ آفکالجز کے زیر اہتما م فن پاروں کی نمائش

پنجاب گروپ آفکالجز کے زیر اہتما م فن پاروں کی نمائش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)پنجاب گروپ آف کا لجز جو صوبہ پنجاب کا ایک منفرد اور معیاری تعلیمی ادارہ ہے اس کی جانب سے گزشتہ دس برس سے فن پاروں کی نمائش کا پروقار انداز میں اہتمام کیا جا رہا ہے ہر سال کی طرح اس سال بھی پینٹنگ ، کیلی گرافی، خاکہ جات، ڈرائی لیف آرٹ اور سٹل فوٹو گرافی پر مشتمل فن پاروں کی نمائش کی گئی کالج کی انتظامیہ نے بھرپورانداز میں طلباؤطالبات کی حوصلہ کی۔ججز کے فیصلوں کے بعد بہترین تخلیقات کو پر کشش انعامات سے نوازاجاتا ہے۔ جس میں پنجاب کے کالج کے ایگزیکٹوڈائریکٹر پروفیسر سہیل افضل اور پروفیسر آغا طاہر اعجاز کی بھرپورسرپرستی رہی۔ پروفیسر ڈاکٹر شا ہدہ منظور )پرنسپل پنجاب یونیورسٹی،کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن، لاہور(نے آرٹ ایگز یبشن کا افتتاح الحمرا آرٹ گیلری میں کیا اور پرو فیسر ڈاکٹر مرتضی جعفری )پرنسپل این سی اے(نے طلباء وطالبات کی صلاحیتوں اور محنت کوسراہا آرگنائزرپروفیسر سید طارق ندیم اور ان کی ٹیمکی کاوشوں کی بھرپورحوصلہ افزائی کی۔