تحریک انصافعوام کو بنیادی حقوق دلانے کے لئے کوشاں ہے،سعدیہ سہیل

تحریک انصافعوام کو بنیادی حقوق دلانے کے لئے کوشاں ہے،سعدیہ سہیل

 لاہور(پ ر) تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ تحریک انصاف عوام کے حقوق کے لئے نمائندگی کررہی ہے مسلم لیگ( ن) جب سے اقتدار میں آئی ہے یہ کسانوں مزدوروں اور ملازمت پیشے افراد کا استحصال کر رہی ہے حالانکہ ان کی خوشحالی پاکستان کی خوشحالی ہے اور تحریک انصاف انکی خوشحالی کو یقینی بنانے کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب بیانات دینے میں شیر ہیں عملی طور پر پنجاب کے حکمرانوں نے صوبے کی عوام کیلئے کچھ نہیں کیا پنجاب کے کسان موجودہ حکومت کی کسان دشمن پالیسیوں سے سخت تنگ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چھوٹے کسانوں کے معاشی مفادات کو محفوظ بناناوقت کی اہم ضرورت ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1