ایف ایف سی نے فوجی فریش اینڈ فریز پلانٹ کا افتتاح کر دیا

ایف ایف سی نے فوجی فریش اینڈ فریز پلانٹ کا افتتاح کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ساہیوال (پ ر) ایف ایف سی جس نے کاروبار کا آغاز کھاد بنانے کی فیکٹری سے کیا، نے وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروبار کو وسعت دیتے ہوئے مختلف منصوبوں پر کام شروع کیا۔ انہی رہنما اصولوں پر چلتے ہوئے ایف ایف سی نے اب فوجی فریش اینڈ فریز منصوبہ متعارف کرایا ہے۔ ایف ایف سی کی تازہ اور فروزن مصنوعات اس سال جون میں نہ صرف مقامی مارکیٹ میں دستیاب ہونگی بلکہ یہ مصنوعات عالمی منڈی تک بھی پہنچائی جائیں گی۔ فوجی فریش اینڈ فریز پلانٹ سالانہ 18000 ٹن فروزن پھل اورسبزیاں، اور 6000 ٹن فرنچ فرائیز پروسیس کر سکتا ہے۔ اسکے علاوہ یہ پلانٹ1000 ٹن وی ایچ ٹی تازہ آم جاپانی مارکیٹ کے لئے اور 8000 ٹن ایچ ڈبلیوٹی تازہ آم یورپین اور گلف ممالک کے لئے برآمد کرنے کی صلاحیت اسی سال جون تک حاصل کر لے گا۔مہمان خصوصی چیئرمین فوجی فاؤنڈیشن لیفٹیننٹ جنرل خالد نواز خان نے باقاعدہ طور ساہیوال میں ایف ایف سی کے پلانٹ کا افتتاح کیا۔ایم ڈی ایف ایف سی اور ایف ایف ایف ،لیفٹیننٹ جنرل خالد نعیم لودھی نے معزز مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایف ایف سی نے فوجی فریش اینڈ فریز کی شکل میں ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس منصوبہ کی بدولت پاکستان کی زرعی طاقت کا مکمل طور پر استعمال کیا جا سکے گا۔

مزید :

کامرس -