ہواوے کے ژیاؤلانگ لی کوسی بی این ویکلی کے ’’انوویٹیو ڈیزائنر ایوارڈ ‘‘ سے نوازدیا گیا

ہواوے کے ژیاؤلانگ لی کوسی بی این ویکلی کے ’’انوویٹیو ڈیزائنر ایوارڈ ‘‘ سے ...

کراچی(اکنامک رپورٹر)ہواوے کے دلچسپ اور طاقت ورسمارٹ فون، ہواوے Mate7 کے سرکردہ ڈیزائنر ژیاؤلانگ لی کوگزشتہ روز شنگھائی میں منعقد ہونیوالی پروقارتقریب میںCBN ویکلی کے ’’2015 انوویٹرز50 -انوویٹیو ڈیزائنرایوارڈ‘‘ سے نوازدیا گیا ہے ۔اس دلچسپ اور طاقتور فون کو پاکستانی مارکیٹ میں بھی زبردست پذیرائی مل رہی ہے ۔ ’’2015 انوویٹرز50‘‘ چین میں کاروباری شعبے کی سب سے زیادہ مستند سالانہ کارکردگی تشخیص (اپریزلز) میں سے ایک ہے اورکارپوریٹ، برانڈنگ، مارکیٹنگ، ٹیکنالوجی، ڈیزائن، کاروباری ماڈل اور CSR شعبوں میں سب سے زیادہ نمایاں 50 انوویٹرزکو تلاش کرنے پرتوجہ مرکوزرکھتی ہے۔ہواوے Mate7 کیلئے ڈیزائن کی ڈویلپمنٹ ٹیم کے قائدکے طور پر، ژیاؤلانگ لی بلاشبہ ڈیزائن کے میدان میں سب سے زیادہ مشہور تخلیق کارہیں ۔اس وقت ہواوے کے Mate7 کو پاکستان سمیت دنیا بھرکی منڈیوں میں زبردست مقبولیت مل رہی ہے۔

مزید : کامرس