عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے بجلی مزید سستی کی جائے گی،شاویز خان

عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے بجلی مزید سستی کی جائے گی،شاویز خان

لاہور(پ ر)مسلم لیگ( ن )کے رکن پنجاب اسمبلی محمد شاویز خان نے کہا ہے کہ لیگ (ن) کی حکومت توانائی، معیشت اور دہشت گردی کے بڑے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے 25 سالہ وژن پر کام کر رہی ہے، یہ بات قابل افسوس ہے کہ ماضی میں ان کا حل تلاش نہیں کیا گیا، ہمارا ایمان ہے کہ اگر ہم اپنے ایجنڈے پر عملدرآمد میں کامیاب ہوئے تو تاریخ مسلم لیگ (ن) کو پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کے راستے پر گامزن کرنے والی جماعت کے طور پر یاد رکھے گی۔

عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے جلد بجلی کی قیمتوں میں دوبارہ کمی کی جائے گی، 2017ء تک دس ہزار میگاواٹ اضافی بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہو جائے گی جس سے مسلم لیگ (ن) کا ایک اور وعدہ پورا ہو جائے گا،مسلم لیگ ن عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے جن کے بہترین نتائج برآمد ہوناشروع ہوگیا ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1