گرلز ہائیر سیکنڈری سکول اعوان ٹاؤن کی طالبات کا دورہ ایوان کارکنان

گرلز ہائیر سیکنڈری سکول اعوان ٹاؤن کی طالبات کا دورہ ایوان کارکنان

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول‘ اعوان ٹاؤن‘ لاہورکی طالبات اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے محمڈن ایجوکیشنل ہائی سکول‘ مغلپورہ روڈ‘ گڑھی شاہو‘ لاہور‘منی صنعت زار ووکیشنل انسٹیٹیوٹ‘ باجہ لائن‘ گڑھی شاہو‘ لاہور‘گورنمنٹ شیخ سردار محمد گرلز ہائر سیکنڈری سکول‘ علامہ اقبال روڈ‘ لاہور‘عمران ایجوکیشن سکول سسٹم‘ شبلی ٹاؤن‘ لاہور‘حبیب لائیسم‘ عمر کالونی بالمقابل گلشن راوی‘ لاہور‘اتحاد پبلک سکول سسٹم‘ کوٹ عبدالمالک‘ لاہور‘النافع پبلک ہائی سکول‘ ابوالخیر روڈ‘ کوٹ عبدالمالک‘ لاہورکا وزٹ کیا۔ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد461تھی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4