مسلمان صیہونی طاقتوں کے ہاتھوں یرغمال بنے ہوئے ہیں،میاں مقصود

مسلمان صیہونی طاقتوں کے ہاتھوں یرغمال بنے ہوئے ہیں،میاں مقصود

 لا ہور(پ۔ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ آج دنیا کے مسلمان دہشتگردی اور طرح طرح کے مسائل کا شکار ہیں اور صیہونی طاقتوں کے ہاتھوں یرغمال بنے ہوئے ہیں ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انھوں نے اپنے بیا ن میں کیا انھوں نے کہ دہشت گرد نا پاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونگے دہشتگردوں کے خلاف لڑائی میں جیت عوام کی ہو گی ۔انھوں نے کہا کہ جب ہم قرآن پاک اور آپ ؐ کے ا حکامات پر عمل کریں گے تو اللہ تعالیٰ انشاء اللہ اپنی رحمتیں اور برکتیں ہم پر ضرور نازل کریں گے ۔   انھوں نے کہا کہ امت کی فلا ح کا واحدراستہ اسوۃ رسول ؐکی پاسداری میں ہے اللہ تعالیٰ نے اپنے پیارے محبوؐب کی وساطت سے قرآن پاک کانسخہ ہم تک پہنچایا ہے جو کہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے ۔انھوں نے کہا کہ آپ ؐ کی محبت ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے اور بنیادی جزو ہے حضور ﷺ کودنیا میں نفرتیں ختم کرنے اور دلوں کو جوڑے کے لئے بھیجا گیا اور آپﷺ کی سیر ت مبارکہ امن کا پیغام ہے بد قسمتی سے آج ہم عظیم پیغام کو بھلا بیٹھے ہیں۔ دہشت گردی اور بدامنی نبی کریم ﷺ کی سیر ت اور قرآن پاک سے دوری کا نتیجہ ہے اسوہ حسنہ کی کامل پیروی سے کامیابی ممکن ہے اسلام ہمیں انسانیت کی خدمت کرنے کا درس دیتاہے اذیت دینے کا نہیں انھوں مزید کہا کہ پیغمبر اسلام سے محبت و عقید ت کا تقاضا ہے کہ ملک میں آپؐ کی لائی ہو ئی شریعت کا نفاذ کیا جائے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1