پیپلز پارٹی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور شرکت کرے گی،عابد حسین صدیقی

پیپلز پارٹی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور شرکت کرے گی،عابد حسین صدیقی

 لاہور(پ ر) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور شرکت کرے گی پیپلز پارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے بلدیات انتخابات جمہوریت کا تسلسل ہیں ہے پیپلز پارٹی نے جمہوریت کی آبیاری عظیم قائدین کی قربانی دے کر کی ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس وقت ملکی حالات کے پیش نظر موجودہ حکمرانوں کی ترجیحات میں دہشت گردی کو پہلے نمبر پر ہونا چاہیے۔ پوری قوم دہشت گردی کے خاتمے کیلئے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور اس مقصد کے لئے ہر سطح پر حکو مت کا ساتھ بھی دیں گے ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے سب جماعتوں کو پاک فوج کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنا ہو گا دہشت گرد کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، ان کی سرکوبی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1