کراچی میں صنعتکاروں کو ہراساں کرنا روز کا معمول بن چکا ہے،خالد افضل
لاہور(پ ر)سینئر وائس چیئرمین و قائمقام چیئرمین لاہور ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن خالد افضل شیخ نے کہا ہے کہ کراچی صنعتی سرگرمیوں کا اہم مرکز ہے لیکن چند سالوں سے یہ اہم شہر بھتہ مافیا اور دہشت گردوں کا گڑھ بن گیا تھا اور کراچی میں تاجروں و صنعتکاروں کو ہراساں کرنا اور قتل کرنا روزمرہ کا معمول بن گیا جس کے باعث کراچی کے اہم صنعتکاراپنا کاروبار سمیٹ کے مل چھوڑ رہے تھے ایسے حالات میں صنعتکار و تاجر برادری امن و امان اور بھتہ مافیا کے خاتمہ کیلئے کراچی میں رینجر اور فوج کے آپریشن کی بھر پور حمایت کرتی ہے
تاکہ کراچی کا سکون اور امن وامان برقرار رہ سکے۔انہوں نے کراچی میں رینجر کی گاڑی پر خودکش حملہ اور 2اہلکاروں کی شہادت کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ تاجر برادر ی پاک فوج اور رینجر کے ان اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے جنہوں نے ملک و قوم کے لیے شہادتیں قبول کیں اور پاکستانی عوام کے تحفظ کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں ۔خالد افضل شیخ نے کہا کہ کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ کیلئے کراچی میں امن و امان ازحد ضروری ہے۔کیونکہ کراچی تجارتی سرگرمیوں کا گڑھ ہے اور اسے دہشت گردوں اور بھتہ مافیاسے نجات دلا کر ملک خوشحالی وکامرانی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔