مسلم لیگ(ق) یوم پاکستان شایان شان انداز میں منائے گی،میاں کامران

مسلم لیگ(ق) یوم پاکستان شایان شان انداز میں منائے گی،میاں کامران

لاہور(پ ر) مسلم لیگ( ق )کے راہنما و مسلم لیگ لاہور کے جوائنٹ سیکرٹری میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ 23مارچ یوم پاکستان کو شایان شان طریقہ سے منائے گی اس سلسلہ میں مسلم لیگ ہاؤس میں 23مارچ کو یوم پاکستان کی تقریب میں مسلم لیگی کارکن جوق در جوق شرکت کریں گے اور نوجوان نسل کو 23مارچ کے تاریخی پس منظر سے آگاہ کریں گے۔میاں کامران سیف نے کہا کہ 23مارچ تجدید عہد کا دن ہے کہ جس طرح 23مارچ 1940کو ایک تاریخی قراداد منظور ہوئی او ر صرف سات سال کی مختصر ترین جدوجہد کے بعد اسلامی جمہوریہ پاکستان ایک علیحدہ مملکت کی حیثیت سے دنیا کے نقشہ میں معرض وجود میں آیا ۔انہوں نے کہا کہ اس جدوجہد میں ہماری ماؤں، بزرگوں ، جوانوں نے بے پناہ مالی ، جانی قربانیاں پیش کیں یہ

دن ان عظیم ہستیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے ہمیں 23مارچ کے دن عہد کرنا ہوگا کہ ہم اس مملکت اسلامی کو مضبوط سے مضبوط تر بنائیں اور دشمن جو ہمیں اندرون و بیرون طور پر نقصان پہنچانے کی کوششیں کررہے ہیں ہم سب متحد اور ملکران کی ان کی کوششوں کو ناکام بنائیں گے ۔اور ملک کو خوشحالی و کامرانی کی راہوں پر گامزن کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4