تین روزہ اینستھزیا اینڈ پین مینجمنٹ کانفرنس 3 اپریل کو شروع ہو گی

تین روزہ اینستھزیا اینڈ پین مینجمنٹ کانفرنس 3 اپریل کو شروع ہو گی

لاہور( خبرنگار) پاکستان سوسائٹی آف اینستھزیالو جسٹ اور سوسائٹی آف ٹریٹمنٹ اینڈ سٹڈی آف پین(Pain) لاہور کے زیر اہتمام تین روزہ اینستھزیا اینڈ پین مینجمنٹ کانفرنس 3 اپریل سے پرل کانٹی نینٹل ہوٹل میں منعقد ہو رہی ہے ۔ سوسائٹی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر خالد بشیر نے بتایا کہ اس کانفرنس میں نا صرف پورے ملک بلکہ بیرونی ممالک سے بھی طبی ماہرین شرکت کریں گے ۔یہ انٹرنیشنل کانفرنس ٹرینی ڈاکٹرز اور کنسلٹنٹس کو اپنا نالج اپ ڈیٹ کرنے اور سکلز میں اضافہ کرنے کا بہترین موقع فراہم کرے گی۔

کانفرنس کے دوران ہینڈز آن ٹریننگ ورکشاپس کا بھی اہتمام کیا جائے گا

مزید : میٹروپولیٹن 4