یورپی یونین کی یونان کو دو ارب یورو کی پیشکش

یورپی یونین کی یونان کو دو ارب یورو کی پیشکش

 برسلز (اے پی پی) یورپی یونین نے یونان کو دو ارب یورو کی پیشکش کی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپی کمیشن کے سربراہ ژان کلود یْنکر نے گزشتہ روز بتایا کہ وہ یورپی یونین کے ترقیاتی فنڈ سے غیر استعمال شدہ دو ارب یورو کی یونان کو فراہمی کا عمل شروع کرنے والے ہیں۔ یورپی یونین کے دوروزہ اجلاس میں یونان کی مالی مشکلات کا بھرپور جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ یہ رقم یونان کی اقتصادی پیداوار کے عمل اور سماجی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ خاص طور پر بیروزگار نوجوانوں کی بہبود کے لیے استعمال کی جائے گی۔

مزید : کامرس