بفلوریسرچ انسٹیٹیوٹ بھونیکی پتوکی ضلع قصورمیں بھینس دودھ میلہ

بفلوریسرچ انسٹیٹیوٹ بھونیکی پتوکی ضلع قصورمیں بھینس دودھ میلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(پ ر)محکمہ لائیوسٹاک ،بفلوبریڈرزایسوسی ایشن اور ساہیوال کیٹل بریڈنگ سوسائٹی کے زیراہتمام بفلوریسرچ انسٹیٹیوٹ پتوکی میں نیلی راوی نسل کی بھینسوں، ساہیوال اورچولستانی گائیوں اوربکریوں کے دودھ اورخوبصورتی کے مقابلہ جات کاانعقاد 27تا30مارچ ہورہاہے۔ اس دودھ میلہ میں جانوروں کی رجسٹریشن کروانے کی آخری تاریخ 23-3-2015ہے۔ایسے مویشی پال حضرات جن کی بھینس کم ازکم 18لٹریومیہ دودھ دیتی ہو مقابلہ دودھ میں حصہ لینے کی اہل ہو گی۔مقابلہ دودھ میں 36گھنٹے کادودھ تین تین چوائیوں میں قائم کردہ جج صاحبان کی کمیٹی کے روبرو ریکارڈ کیاجائے گا۔اسی طرح ان جانوروں کے مابین خوبصورتی کے مقابلہ جات بھی ہوں گے۔ مقابلہ دودھ میں پرکشش انعامات یعنی پہلاانعام2لاکھ،دوسرانعام1لاکھ ،تیسراانعام50ہزار، چوتھاانعام 30ہزار اورپانچواں انعام 20ہزارروپے ہوگا۔اسی طرح مقابلہ خوبصورتی میں پہلاانعام 1لاکھ، دوسراانعام 50ہزار اورتیسراانعام 20ہزار روپے کے ساتھ ساتھ تعریفی اسناد بھی تقسیم کی جائیں گی۔ پنجاب بھرکے مویشی پال حضرات کو مطلع کیاجاتاہے کہ وہ مقابلہ دودھ میں اپنے جانوروں کے ساتھ شرکت کرکے پرکشش انعامات جیتیں۔ اس مقابلہ دودھ میں جانوروں کے لیے رہائش،خوراک اوربیماری کی صورت میں خصوصی ڈسپنری کاانتظام بھی کیاگیاہے۔ تقریب تقسیم انعامات 30مارچ2015کو ہوگی۔ اوراس موقع پر مویشی پال حضرات کی رہنمائی کے لیے محکمانہ اوردیگر دوا ساز کمپنیوں کے سٹال بھی لگائے جارہے ہیں۔

مزید :

کامرس -