روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی مشترکہ کرنسی متعارف کرانے کی تجویز

روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی مشترکہ کرنسی متعارف کرانے کی تجویز

ماسکو (اے پی پی) روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے کریملن کی جانب سے سابقہ سوویت یونین میں شامل یا اس کی حلیف ریاستوں کے ساتھ مل کر مشترکہ کرنسی متعارف کرانے کی تجویز پیش کر دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پوٹن نے یہ تجویر یوریشین اکنامک یونین کے اجلاس میں پیش کی۔ یونین میں روس کے علاوہ بیلاروس، قزاخستان اور آرمینیا شامل ہیں۔ قزاخستان کے دارالحکومت آستانہ میں بیلاروس اور قزاقستان کے سربراہان کے ساتھ اجلاس میں پوٹن نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ایک کرنسی یونین کے قیام پر سنجیدگی سے غور کیا جائے۔ قزاخستان کے صدر نور سلطان نذربائیف نے بھی رکن ملکوں کے درمیان گہرے اقتصادی روابط کو نہایت اہم قرار دیا۔ مغربی اقوام یوریشین اکنامک یونین کے قیام کو کریملن حکومت کی سابقہ سوویت یونین جیسی سلطنت قائم کرنے کی کوشش قرار دیتی ہیں۔

مزید : کامرس