جوڈیشل کمیشن کے قیام پر سمجھوتہ مثبت پیش رفت ہے،میاں محمد جمیل

جوڈیشل کمیشن کے قیام پر سمجھوتہ مثبت پیش رفت ہے،میاں محمد جمیل

 لاہور(پ ر) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدر محمد جمیل نے کہا ہے کہ حکومت اورپی ٹی آئی کے مابین جوڈیشل کمیشن کے قیام پرسمجھوتہ ملکی سیاست میں مثبت پیش رفت ہے جسکا خیرمقدم کرتے ہیں،ایک بیان میں انہوں نے کہادونوں جماعتیں اندرونی دباؤ کے باعث سمجھوتے پر آمادہ ہوئیں ،حکومت سیاسی عدم استحکام سے بچنے کیلئے پی ٹی آئی کواسمبلی میں لیجانے کی خواہاں تھی جبکہ پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی بھی سرکاری مراعات چھوڑنے پر تیار نہ تھے،جوڈیشل کمیشن کے ایشو پرمفاہمت سے دونوں جماعتوں کا بھرم رہ گیا ہے ،انہوں نے کہا جوڈیشل کمیشن بنانے سے بھی 2013کے عام انتخابات کی دھاندلیاں بے نقاب ہونے کا کوئی امکان نہیں،پاکستان میں آج تک جتنے بھی انتخابات ہوئے سب میں دھاندلی کی گئی ،دھاندلی کرانیوالی نادیدہ قوتیں آئندہ بھی اپنے پسندیدہ افراد کو ہی آگے لائیں گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1