منشیات کے مختلف مقدمات میں ملزمان کو قید و جرمانے

منشیات کے مختلف مقدمات میں ملزمان کو قید و جرمانے

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی قمر نے منشیات کے مقدمہ میں مجرم جمشید مسیح کو 2ماہ عمر قید اور جرمانے 2ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ،جرمانے کی عدم ادائیگی پر مجرم کو مزید 4دن قید کی سزا بھگتنا ہوگی جبکہ فاضل عدالت نے منشیات کے دیگر2مقدمات میں2ملزمان کو ایک ،ایک سالہ پروبیشن پر بھی بھجوانے کا حکم دے دیا ہے ۔استغاثہ کے مطابق جمشیدمسیح کے قبضہ سے 200گرام چرس برآمد ہونے پر تھانہ نشتر کالونی پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ نمبر415/14بجرم9-Bدرج کرکے تفتیش مکمل کرکے چالان عدالت میں پیش کررکھا تھا ۔گزشتہ روز عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد مذکورہ مجرم کے خلاف مذکورہ بالا سزاؤں کا حکم سنا دیا ہے ۔ علاوہ ازیں عدالت نے تھانہ نشترکالونی پولیس نے ملزم مون مسیح سے 150گرام چرس برآمد ہونے پر اس کے خلاف درج منشیات کے مقدمہ نمبر1098/14بجرم9-Bکررکھا تھا جبکہ دوسرے ملزم زاہد کے قبضہ سے 150گرام چرس برآمد ہونے پر اسکے خلاف تھانہ ٹبی سٹی پولیس نے مقدمہ نمبر150/11بجرم9-Bدرج کررکھا تھا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4