کالج روڈکے نالے پر آہنی جنگلے لگائے جائیں،سرفراز خان

کالج روڈکے نالے پر آہنی جنگلے لگائے جائیں،سرفراز خان

 لاہور ( وقائع نگار )ٹاؤن شپ کے چئیر مین اور سماجی رہنماسابق جنرل کونسلر محمد سرفراز خان ، کا لج روڈ کے تاجروں اور مکینوں نے صوبائی محتسب اعلیٰ پنجاب سے پر زور اپیل کی ہے کہ ٹاؤن شپ کالج روڈ کے برساتی نالے کے پلوں پر ہنگامی بنیادوں پر آہنی جنگلے لگانے کے احکامات صادر فرمائیں ۔محمد سرفراز خان نے افسوس کا اظہار کرتے بتایا کہ عرصہ دراز سے پلوں کے حفاظتی جنگلے ٹوٹ پھوٹ کر غائب ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے آئے روز حادثات میں اضافہ ہو گیا ہے۔کوئی بھی گاڑی یا موٹر سائیکل والا موڑ مڑتا ہے تو سیدھا گندھے نالے میں جا گرتا ہے متعد لوگ موت کے منہ میں جا چکے ہیں ۔بے شمار اپنی ہڈیاں تڑوا چکے ہیں ۔اس سنگین ترین صورتحال سے لوگ سراپا احتجاج ہیں لیکن ایل ڈی ایحکام کسی بڑے سانحہ کے انتظار میں ہیں لوڈشیڈنگ میں یہ صورتحال مزید بدترین ہو جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1