کپاس کے کل کاشتہ رقبہ کے 10سے20فیصد حصہ پر روائتی غیر بی ٹی اقسام کاشت کرنے کی ہدایت

کپاس کے کل کاشتہ رقبہ کے 10سے20فیصد حصہ پر روائتی غیر بی ٹی اقسام کاشت کرنے کی ...

 فیصل آباد( بیورورپورٹ)ماہرین زراعت نے کپاس کے کل کاشتہ رقبہ کے 10سے20فیصد حصہ پر روائتی غیر بی ٹی اقسام کاشت کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ بی ٹی اقسام کے ساتھ کھیت میں غیر بی ٹی اقسام کی موجودگی حملہ آور سنڈیوں میں بی ٹی اقسام کے خلاف قوت مدافعت روکنے کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے۔ ایک ملاقات کے دوران انہوں نے بتایاکہ اگر بی ٹی اقسام کے ساتھ 20فیصد تک رقبہ پر روائتی اقسام کاشت کی ہوئی ہوں تو ان پر کیڑوں کے حملے کا خدشہ معاشی حد تک نہیں ہوتا ۔ تاہم اگر ایسا ہو تو اس پر مناسب سپرے کیا جاسکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ کپاس کا پودا گرمی کو پسند اور سردی کو ناپسند کرتاہے اس لئے کپاس کی بوائی اور اچھا اگاؤ حاصل کرنے کیلئے زمین کا کم از کم درجہ حرارت 20ڈگری سینٹی گریڈ ہونا ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر درجہ حرارت کم ہو تو کاشتکار کپاس کی بوائی میں جلد بازی سے کام نہ لیں تاکہ خوراک بنانے کا عمل سست ہونے اور ننھے پودے مرنے سے بچ سکیں۔

مزید : کامرس