منشیات کے ملزموں کی ضمانتیں منظور

منشیات کے ملزموں کی ضمانتیں منظور

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نسیم احمد ورک نے منشیات کے مختلف مقدمات میں ملوث 2ملزمان کی جانب سے دائر درخواست ضمانتیں 50،50ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور کرلی ہیں۔استغاثہ کے مطابق ملزم منیر حسین کے قبضہ سے منشیات برآمد ہونے پر تھانہ ہنجر وال پولیس نے مقدمہ نمبر185/15بجرم9-Bجبکہ دوسرے ملزم طارق سے منشیات برآمد ہونے پر تھانہ چوہنگ پولیس نے مقدمہ نمبر312/15بجرم 9-Bکے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش مکمل کرکے چالان عدالت میں پیش کررکھا ہے ۔ گزشتہ روز عدالت میں دونوں ملزمان نے درخواست ضمانت دائر کی

،عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد مذکورہ ملزمان کی ضمانت پچاس ،پچاس ہزار مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4