عمران ٹائیگرز فورس کل یوم پاکستان پر نیاپاکستان ریلی نکالے گی

عمران ٹائیگرز فورس کل یوم پاکستان پر نیاپاکستان ریلی نکالے گی

 لاہور ( پ ر) یوم پاکستان کے موقع پرکل لاہور میں عمران ٹائیگر فورس (آئی ٹی ایف ) کے زیر اہتمام ناصر باغ سے اسمبلی ہال تک نیا پاکستان ریلی کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے مہمان خصوصی پی ٹی آئی لاہور کے ضلعی صدر عبدالعلیم خان ہونگے ،عمران ٹائیگر فورس کے صدر سید راشد ریاض نے بتایا کہ اس ریلی کا مقصد نئی نسل کو یوم پاکستان کی اہمیت اور عمران خان کے نئے پاکستان کے تصور سے آگاہی دینا ہے جس میں شہر بھر سے نوجوان کی بڑی تعداد شریک ہو گی جبکہ تحریک انصاف کے تمام ضلعی عہدیداران کو بھی ریلی میں دعوت دی گئی ہے ۔جبکہ ریلی میں موٹر سائیکلوں پر نوجوانوں کا خصوصی قافلہ شریک ہو گا ،یہ ریلی 23مارچ کو 2بجے دوپہر شروع ہو گی ۔عبدالعلیم خان سے ملاقات کرنے والوں میں عمران ٹائیگر فورس کے عہدیداران میاں طارق ،فیصل جٹ معین خان ،کرامت گجر ،عظیم بٹ اور عُمر خان شامل تھے ۔جنہوں نے 23مارچ کی ریلی کو کامیاب بنانے کیلئے تمام کوششیں کی جا ئیں گی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1