سائیکالوجی کو درپیش مسائل اور حل کے موضوع پر کانفرنس اختتام پذیر
لاہور(پ ر) سائیکولوجیکل ایسوسی ایشن کی سہہ روزہ کانفرنس پنجاب یونیورسٹی میں اختتام پذیر ہو گئی۔ایسوسی ایشن کے انتخابات میں اکیڈیمشنز گروپ نے پورے پینل کے ساتھ بلامقابلہ کامیابی حاصل کی انتخابات میں صدر کے لئے ڈاکٹر جہانزیب پروفیسر پشاور یونیورسٹی، سینئر نائب صدر کے لئے شعبہ اطلاقی تحقیقات کی ڈاکٹر رخسانہ کوثر منتخب ہوئیں ، اس پینل کے رہنما ڈاکٹر بلال صوفی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے۔ اسلام آباد سے ڈاکٹر انیس الحق، پنجاب سے پروفیسر ثروت سلطان، بلوچستان سے پروفیسر اعظم طاہر، سندھ سے ڈاکٹر انیلہ عنبر، خیبرپختونخوا سے پروفیسر مدیحہ اصغر اور گلگت بلتستان سے ڈاکٹر صادق حسین نائب صدر منتخب ہوئے جبکہ ڈاکٹر جمیل اصغر بھٹی ڈاکٹر توقیر سلیم اور جمیل اصغر بھٹی ایڈیشنل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔ پروفیسر شازیہ خالد سیکرٹری اطلاعات جبکہ ڈاکٹر طلعت سہیل، پروفیسر شہنیلا طارق، ڈاکٹر کاشف قذا، محمد مصطفےٰ بٹ، اور ڈاکٹر رضوان انیس مجلس عاملہ کے ممبران منتخب ہو گئے۔ کانفرنس میں 24 سائنٹیفک سیشنزمیں تقریباً دو سو تحقیقی مقالہ جات اور پوسٹر ز پیش کئے گئے جبکہ پاکستان ایسو سی ایشن فار کلینیکل سائیکالوجسٹس کی جانب سے شرکاء میں 500بیگ بھی تقسیم کئے گئے۔ کانفرنس میں منعقدہ پی پی اے کے ایگزیکٹیو کمیٹی کے الیکشن میں ڈاکٹر جہانزیب خان صدر اور ڈاکٹر رخسانہ کوثر کو نائب صدر منتخب کیا گیا۔ بعد ازاں ڈاکٹر رافیہ حسن نے شرکاء میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔