حبس بے جا کی درخواست پر کارروائی،8ماہ کا بچہ ماں کے حوالے

حبس بے جا کی درخواست پر کارروائی،8ماہ کا بچہ ماں کے حوالے

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج شاہدہ سعید نے حبس بے جا کی دائر درخواست پر8ماہ کے شیر خوار بچے کو باپ کی تحویل سے بازیاب کروا کر ماں کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا ہے۔عدالت میں درخواست گزار فوزیہ بی بی نے موقف اختیار کررکھاتھا کہ اس کی شادی شہزاد علی سے ہوئی جس میں سے ایک بچہ اکاش پیداہوا ،کچھ عرصہ قبل اس کے شوہر نے گھریلو لڑائی جھگڑے کی بناء پر اسے مارپیٹ کا نشانہ بنایا اور دھکے دے کر گھر سے نکال دیا جبکہ اس کے شیر خوار بچے کو بھی زبردستی اپنی تحویل میں رکھا ہواہے اور اس سے ملنے بھی نہیں دیا جارہا ہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ بچے کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم دیا جائے ، عدالتی حکم پر ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا نے گزشتہ روز بچے اور اس کے والد کو عدالت کے روبرو پیش کردیا جہاں عدالت نے بچے کو ماں کے ساتھ بھجواتے ہوئے دائر حبس بے جا کی درخواست نمٹا دی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4