بہنوئی نے سالے کی بیوی کو بچوں سمیت اغواء کر لیا،پولیس رپورٹ طلب

بہنوئی نے سالے کی بیوی کو بچوں سمیت اغواء کر لیا،پولیس رپورٹ طلب

لاہور(نامہ نگار)غالب مارکیٹ میں غبارے فروخت کرنے والے شخص کی بیوی بچوں کو اس کی عدم موجودگی میں بہنوئی گھرنے گھر سے اغوا کرلیا، متاثرہ شخص بچے کی تصویرپکڑے ان کی بازیابی کے لئے سیشن عدالت پہنچ گیا، عدالت نے تھانہ غالب مارکیٹ پولیس سے آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کرلی ہے۔ایڈیشنل سیشن جج مسعودحسین کی عدالت میں درخواست گزارمحمد رفیق نے اپنی بیوی اور دو بچوں کی بازیابی کے لیے اپنے بہنوئی مولوی نذیر کے خلاف دائردرخواست میں موقف اختیار کررکھا ہے کہ مولوی نذیر اس کا بہنوئی ہے جس نے اس کی بیوی روبینہ کو ورغلایا اور اس کو گھر سے3 لاکھ نقدی سمیت اسے اپنے ساتھ لے گیاہے ،بعد میں معلوم ہوا کہ اس کا جعلی طلاق کا سرٹیفکیٹ بھی بنا لیا گیا ہے وہ ہرجگہ انصاف کے لیے مارا مارا پھر رہا ہے لیکن اس کو انصاف نہیں مل رہا اور نہ ہی اس کی بیوی کا کوئی پتہ چل رہا ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ غالب مارکیٹ کو اس کی بیوی کو بازیاب کروانے اور بہنوئی مولوی نذیر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے غالب مارکیٹ پولیس سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4