صولت مرزا اورعزیر بلوچ کو عدالت میں پیش کیا جائے،صاحبزادہ حامد رضا

صولت مرزا اورعزیر بلوچ کو عدالت میں پیش کیا جائے،صاحبزادہ حامد رضا

لاہور (آئی آئی پی) سنی اتحاد کونسل پاکستان چیئرمین صاحبزادہ حامد رضانے کہا ہے کہ حکومت صولت مرزا اور عزیز بلوچ کو عدالتوں میں پیش کیا جائے تاکہ سیاسی مجرم بے نقاب ہو سکیں بلٹ کی سیاست کرنے والوں کو سیاست بدر کرنا ہوگا۔کراچی سے خبیر تک مجرموں قاتلوں اور دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کلین اپ تیز کیا جائے ۔کراچی میں رینجرز پر حملہ قابل مذمت ہے ۔انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں ۔ورلڈ کپ میں شکست کا ذمہ دار کرکٹ بورڈہے اس لئے موجودہ کرکٹ بورڈ کو فارغ کرکے اہل افراد پر مشتمل کرکٹ بورڈ تشکیل دیا جائے ۔ایم کیو ایم سنگین الزامات کا جواب دے دہشت گردی کے حامی سیاسی و مذہبیرہنماؤں کے نام ای، سی، ایل میں ڈالے جائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریڑی اطلاعات ارشد مصطفائی کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ کراچی آپریشن کی سمت اور حکمت عملی درست ہے ۔پوری قوم دفاعی اداروں کی پشت پر کھڑی ہے ۔سیاسی مصلحتوں سے باہر نکل کر ہی کراچی آپریشن نتجہ خیز بنایا جا سکتا ہے ۔ صولت مراز اور عزیز بلوچ کے بیانات کی جوڈیشل انکوائری کروائی جائے ۔لاہور میں زندہ جلائے گئے دو افراد کے لواحقین کو انصاف دلانا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔مسیحی برادری اپنی صفوں کو شرپسندوں سے پاک کرے ۔شیعہ سنی اور مسلم عیسائی کے فسادات کروانے کی سازش کی جارہی ہے ۔قیام امن کیلئے ریاستی رٹ قائم کرنا ضروری ہے ۔کرپشن ،نااہلی اور بد انتظامی کی وجہ سے قومی خزانے کو اربوں کا نقصان ہو رہا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4