منشیات کا ملزم اشتہاری قرار

منشیات کا ملزم اشتہاری قرار

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج سلیم اقبال نے عدالتی حکم کے باوجود پیش نہ ہونے پر منشیات کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو اشتہاری قرار دے دیا ۔استغاثہ کے مطابق ملزم ذوالفقار علی کے قبضہ سے منشیات برآمد ہونے پر تھانہ باغبانپورہ پولیس نے مقدمہ نمبر322/14بجرم9-Bدرج کررکھا ہے ۔فاضل عدالت کی جانب سے مذکورہ ملزم کو متعدد بار طلبی کے نوٹس جاری کئے گئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4