شفقت حسین کے پاس کم عمری ثابت کرنے کے 13 مواقع تھے جو انہوں نے ضائع کیے : بابر اعوان

شفقت حسین کے پاس کم عمری ثابت کرنے کے 13 مواقع تھے جو انہوں نے ضائع کیے : بابر ...
شفقت حسین کے پاس کم عمری ثابت کرنے کے 13 مواقع تھے جو انہوں نے ضائع کیے : بابر اعوان

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پیپلز پارٹی کے رہنماءاور معروف وکیل بابر اعوان نے کہا ہے کہ سزائے موت کے مجرم شفقت حسین کے پاس اپنی عمر ثابت کرنے کے 13 مواقع تھے جو انہوں نے ضائع کر دیے تھے۔نجی ٹی وی چینل ’دنیا نیوز ‘ کے پروگرام میں انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ شفقت حسین کے پاس اپنی کم عمری ثابت کرنے کے لیے 13 مواقع تھے جبکہ کسی بھی وقت انہوں نے اس کا فائدہ نہیں اٹھایا لیکن عین سزائے موت سے پہلے ان کی سزا کم عمری کے باعث معطل کی گئی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ میڈیکل بورڈ ہڈیوں اور دانتوں کی عمر سے انسان کی اصل عمر کا اندازہ لگاتے ہیں جس سے عمر سے متعلق کوئی شبہ باقی نہیں رہتا۔

جرائم پیشہ ایم کیو ایم کی صفوں میں نہیں ، صولت مرزا کو ایم کیو ایم کے خلاف سکرپٹ رٹایا گیا : الطاف حسین

انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ جب فرعون کی اصل عمر کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے تو شفقت حسین کی عمر سے متعلق ابھی تک میڈیکل ٹیسٹ کیوں نہیں کیا گیا۔یاد رہے شفقت حسین نے 7 سالہ بچے کو اغواءکے بعد قتل کیا تھا جبکہ اس جرم کی پاداش میں عدالت سے اسے سزائے موت سنائی تھی لیکن اس کے اہلخانہ کی جانب سے شفقت حسین کے کم عمر ہونے کی درخواست دی گئی جس کے بعد پھانسی سے چند گھنٹے پہلے اس کی سزا معطل کر دی گئی تھی۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں