بد اخلاقی کے کیس ملوث ملزم عدم ثبوتوں کی بناء پر بری

بد اخلاقی کے کیس ملوث ملزم عدم ثبوتوں کی بناء پر بری

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی قمر نے خاتون کو بداخلاقی کے نشانہ بنا نے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو عدم ثبوتوں کی بناء پر بری کردیا ۔استغاثہ کے مطابق ملزم محمد احمد خان پر الزام تھا کہ اس نے خاتون (س) کو بداخلاقی کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ نمبر1264/11بجرم376/511کے تحت مقدمہ درج کرکے چالان عدالت میں پیش کررکھا تھا۔گزشتہ روز عدالت میں ملزم کی جانب سے بری کرنے کے لئے 265-Kکی درخواست دائر کی گئی تاہم عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد مذکورہ ملزم کے خلاف جرم ثابت نہ ہونے پر بری کردیا

مزید : میٹروپولیٹن 4