،کرکٹ ورلڈ کپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل

،کرکٹ ورلڈ کپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ویلنگٹن(سپورٹس رپورٹر) 11 ویں آئی سی سی ورلڈ کپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی۔ دفاعی چیمپئن بھارت، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ نے فائنل فور میں جگہ بنا لی ہے۔ ناک آؤٹ مرحلے میں پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق کرکٹ ورلڈ کپ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں جاری ہے۔ کوارٹر فائنل سٹیج میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا، بھارت نے بنگلہ دیش، آسٹریلیا نے پاکستان اور نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو ناک آؤٹ کرکے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل 24 مارچ کو نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان ایڈن پارک آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔
میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور پاکستانی وقت کے مطابق صبح چھ بجے شروع ہوگا۔ دوسرے کوارٹر فائنل میں عالمی چیمپئن بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں 26 مارچ کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں پنجہ آزما ہوں گی۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے آٹھ بجے شروع ہوگا۔ ورلڈ چیمپئن کا فیصلہ 29 مارچ کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگا۔