اورنگی ٹاﺅن میں سرچ آپریشن ، کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد ہلاک
کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) اورنگی ٹاﺅن کے علاقے طوری بنگش میں کالعدم تحریک طالبان کے دہشت گردوں کی اطلاع پر کاﺅنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ نے کاروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کوہلاک کر دیا ۔انچارج سی ٹی ڈی مظہر مشوانی نے میڈیا کو بتایا ہے کہ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاﺅن میں سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا جس کے بعد جوابی کاروائی کرتے ہوئے پولیس نے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ۔مظہر مشوانی نے مزید بتایا کہ دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے جبکہ ان کے ٹھکانے پر بارود کی بھی بھاری مقدار موجود ہے جسے ناکارہ بنانے کے لیے بم ڈسپوزل سکواڈ بھی طلب کر لیا گیا ہے۔تاہم انہوں نے مزید بتایا کہ علاقہ کلیئر ہونے تک سرچ آپریشن جاری رہے گا۔
جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ خوش آئند ہے ، اسمبلی جانے کا فیصلہ عمران خان کریں گے : شیریں مزاری