حکمران دباؤ کے بغیر مسائل حل کر نے کو تیار نہیں،چودھری سرور

حکمران دباؤ کے بغیر مسائل حل کر نے کو تیار نہیں،چودھری سرور

 لاہور( خبر نگار خصوصی ) پاکستان تحر یک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن و سابق گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ حکمرانوں پر جب تک دباؤ نہ ڈالا جائے وہ کوئی بھی مسئلہ حل کر نے کو تیار نہیں ہوتے اوراگر حکو مت چاہتی تو دھر نے کے دوران دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بن جا تا۔وہ گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں اوریگا گروپ کے زیر اہتمام تقر یب سے خطاب کر رہے تھے جبکہ سینئر صحافی مجیب الر حمن شامی ،سید ارشاد عارف ،سہیل وڑائچ،نوید چوہدری ،جمشید اقبال چیمہ ،عبدالعلیم خان ‘رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل ، تنزیلہ عمران ‘میاں افتخار ‘میاں جاوید سمیت دیگر بھی موجود تھے،چودھری سرور کا کہناتھا کہ جب تک کوئی جماعت یا تنظیم احتجاج نہیں کرتی اس وقت تک موجودہ حکمران ان کی بات سننے کیلئے تیار نہیں ہو تے اسی لیے تحر یک انصاف کو بھی اپنے مطالبات کیلئے سڑکوں پر احتجاج کر نا پڑا ،سابق گورنر نے دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کا قیام جمہو ریت اور تحر یک انصاف کے اصولی موقف کی فتح قرار دیتے ہوئے کہنا تھا کہ جرائم پیشہ لوگوں سے نجات کیلئے سیاسی جماعتوں کو بھی آئین وقانون پر عمل کر نا ہو گا ، چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پاکستان کی بدقسمتی ہے کہ یہاں پر سیاسی جماعتیں جب اپوزیشن میں ہو تیں ہیں تو ان کوجمہو ریت ‘آئین وقانون بہت یاد آتا ہے مگر جب اقتدار میں آتی ہے تو انکا رویہ مختلف ہو جا تا ہے جسکی وجہ سے 68سالوں میں پاکستان تر قی کی بجائے پستی کا شکار ہو تا جا رہا ہے ،ان کا مذید کہنا تھا کہ کسی ملک کی تر قی میں زراعت ریڑھ کی ہڈی ہوتی ہے مگر ہم آنیوالے دنوں میں گند م کی خر یداری کے حوالے سے پنجاب میں بڑا بحران دیکھ رہے ہیں۔

مزید : صفحہ آخر