سعودی حکومت نے مدینہ منورہ میں فائیو سٹاردار تقویٰ کے ساتھ ملحقہ مرکزیہ کے ہوٹلز گرانے کا نوٹیفیکیشن واپس لے لیا

سعودی حکومت نے مدینہ منورہ میں فائیو سٹاردار تقویٰ کے ساتھ ملحقہ مرکزیہ کے ...

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)سعودی حکومت نے مدینہ منورہ فائیو سٹاردار تقویٰ کے ساتھ ملحقہ مرکزیہ کے ہوٹلز کی لائن گرانے کا نوٹیفیکشن واپس لے لیا،دار تقویٰ ،سلور مبارک ،مبارک ہوٹل ،دلہ طیبہ وغیرہ مرکزیہ کے ہوٹلز حج2015ء کے بعد گریں گے فیصلہ ہو گیا ،مسجد نبوی کی توسیع کی وجہ سے سعودی حکومت نے 23مارچ2015ء تک دار تقویٰ اور اس کے پیچھے واقع تمام فائیو سٹار اور فور سٹار ہوٹل گرانے کے لیے نشان لگا دیے تھے ہوٹلز نے حج2015ء کی بکنگ سے پہلے بھی معذرت کر لی تھی سعودی حکومت کے اعلان کے بعد دنیا بھر میں فائیوسٹار میں رہنے والوں میں شدید اضطراب پایا جا رہا تھا 23مارچ کو دنیا بھر کے اسلامی ممالک کی طرف سے تشویش سامنے آنے کے بعد ان بڑے ہوٹلز کے متبادل تیار ہونے تک ان ہوٹلز کو گرانے کا فیصلہ موخر کر دیا گیا ہے حج2015ء میں مرکزیہ مدینہ منورہ کا کوئی ہوٹل نہیں گرے گا۔

مزید : صفحہ آخر