وکلاء کے مسائل حل کرنا ترجیحات میں شامل ہے،نامزدچیف جسٹس منظوراحمد ملک
لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے نامزد چیف جسٹس مسٹر جسٹس منظور احمد ملک کے چیمبر میں سمبڑیال بار کے عہدیداران نے گزشتہ روز ملاقات کی، وکلاء وفد نے نامزد چیف جسٹس کو کورٹ رومز کے افتتاح اور بارعہدیداروں کی حلف برداری تقریب میں شرکت کی دعوت دی اور انہیں جوڈیشل کمپلیکس میں جگہ کی کمی سمیت دیگر مسائل کے بارے آگاہ کیا۔ نامزد چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ مسٹر جسٹس منظوراحمد ملک کا کہناتھا کہ وکلاء کے مسائل حل کرنا ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔ نامزد چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے ملاقات کرنیوالوں میں سمبڑیال بارکے صدرمحمد امجدخان ، پنجاب بارکونسل کے ممبر جلیل قیصرناگرہ ، سمبڑیال بارکے سیکرٹری رضوان ناصربھٹی اوررائے سمیع اللہ خان منج شامل تھے۔ ترجیحات