ماڈل عبیرہ قتل کیس،عظمی راؤو دیگرملزمان کے ریمانڈ میں 14دن کی توسیع

ماڈل عبیرہ قتل کیس،عظمی راؤو دیگرملزمان کے ریمانڈ میں 14دن کی توسیع

لاہور(نامہ نگار)ماڈل عبیرہ کے قتل کے مقدمہ میں ملوث عظمی راؤعرف طوبی ،فاروق الرحمن اورحکیم ذیشان کے ریمانڈ میں 14دن کی توسیع کردی گئی۔جوڈیشل مجسٹریٹ محمد راشد کے ٹریننگ پر ہونے کی وجہ سے ملزمان کے ریمانڈ میں توسیع کردی گئی،عبیرہ قتل کیس میں ملوث ملزمہ طوبی ، فاروق اور ذیشان کا چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ سے مزید ریمانڈ کی استدعاکی گئی تھی،پچھلی سماعت پر عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں ملزمہ طوبیٰ کا کہنا تھا کہ وہ کسی قتل میں ملوث نہیں،سابق خاوند بابر بٹ کے قتل کا منصوبہ بھی نہیں بنایا۔وکلا عدالت میں بے گناہی ثابت کر دیں گے ،دوسری جانب ملزمان فاروق اور ذیشان نے کہا کہ طوبیٰ بلاوجہ قتل میں ملوث کر رہی ہے، ہم نے کسی کو زہر نہیں دیا۔ ماڈل عبیرہ قتل

مزید : صفحہ آخر