سزائے موت کے منتظر کم عمر قیدیوں کی متوقع پھانسیوں کا اقدام چیلنج

سزائے موت کے منتظر کم عمر قیدیوں کی متوقع پھانسیوں کا اقدام چیلنج

 لاہور (نامہ نگار خصوصی) سزائے موت کے منتظر کم عمر قیدیوں کی متوقع پھانسیوں کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ اشتیاق چودھری ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر درخواست کے مطابق وزارت داخلہ نے سزائے موت کے قیدیوں کو پھانسی دینے کے حوالے سے کوئی ترجیحات متعین نہیں کیں اور کسی نامعلوم دباؤ کے تحت اندھا دھند سزائے موت کے قیدیوں کو پھانسیاں دی جا رہی ہیں اور شفقت حسین کا معاملہ وزارت داخلہ کی نااہلی کا ثبوت ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سزائے موت پانے والے 18سال سے کم عمر کے تمام قیدیوں کی متوقع پھانسیوں پر عملدرآمد روکا جائے۔

مزید : صفحہ آخر