لاہور‘سزائے موت کے دو قاتلوں کے ڈیتھ وارنٹ جاری ، 25مارچ کو پھانسی دی جائیگی

لاہور‘سزائے موت کے دو قاتلوں کے ڈیتھ وارنٹ جاری ، 25مارچ کو پھانسی دی جائیگی

 لاہور(نامہ نگار)سنٹرل جیل کوٹ لکھپت لاہور میں 25مار چ کو سزائے موت کے منتظر دو قاتلوں کو صبح ساڑھے 5بجے پھانسی دی جائے گی ۔اس سلسلے میں متعلقہ عدالتوں نے ڈیتھ وارنٹ جاری کردیئے ہیں ۔اس جیل میں قید نارووال کے ذوالفقار علی خان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت اسلام آباد نے سزائے موت کا حکم سنادیا تھاجبکہ دوسرے قاتل شاہدرہ لاہور سے محمد ایوب کو سیشن کورٹ شیخوپورہ سے سزائے موت ہوئی تھی ۔ذوالفقار علی خان کا ڈیتھ وارنٹ سیشن جج لاہور جبکہ محمد ایوب کا ڈیتھ وارنٹ سیشن جج شیخوپورہ نے جاری کیا ہے ۔ڈیتھ وارنٹ سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل کوٹ لکھپت لاہور کو موصول ہوگئے ہیں ۔دونوں قیدیوں سے آخری ملاقاتیں اور ان کی وصیتیں قلمبند کرنے کے بعد انہیں 25مارچ کی صبح تختہ دار پر لٹکا دیا جائے گا۔

مزید : علاقائی