مستند جامعات سے الحاق نہ رکھنے والے سربراہان پرائیویٹ لاء کالجز کو شوکاز نوٹس

مستند جامعات سے الحاق نہ رکھنے والے سربراہان پرائیویٹ لاء کالجز کو شوکاز ...

لاہور (نامہ نگار خصوصی) پنجاب بارکونسل نے مستند یونیورسٹیوں سے الحاق نہ رکھنے والے پرائیویٹ لاء کالجز کے سربراہوں کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیاہے۔ پنجاب بارکونسل کے فری لیگل ایجوکیشن کمیٹی کے چیئرمین رانا انتظارحسین نے مستند یونیورسٹیوں سے الحاق نہ رکھنے والے تین نجی لاء کالجز پی ایس ای کالج علامہ اقبال ٹاؤ ن لاہور، ملتان لاء کالج اور لمٹ لاء کالج اوکاڑہ کے پرنسپلز کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے دوہفتوں میں جواب طلب کرلیا ہے۔ چیئرمین لیگل ایجوکیشن کی طرف سے نجی لاء کالجز کوبھجوائے گئے شوکاز نوٹس میں مستند یونیورسٹی سے الحاق کا ثبوت 15روز میں پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ،رانا انتظار حسین کا کہنا ہے کہ مستند یونیورسٹی سے الحاق کا ثبوت پیش نہ کرنے پر مذکورہ نجی کالجز کو سربمہر کردیا جائے گا۔

مزید : علاقائی